ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے نیو شمس اسکول میں 31اگست کو سائنس، ریاضی اور سماجی سائنس اساتذہ کے لئے اورینٹیشن پروگرام

بھٹکل کے نیو شمس اسکول میں 31اگست کو سائنس، ریاضی اور سماجی سائنس اساتذہ کے لئے اورینٹیشن پروگرام

Thu, 29 Aug 2019 18:33:46    S.O. News Service

بھٹکل:29؍اگست   (ایس اؤ نیوز)اے جے اکیڈمی ریسرچ اینڈڈولپمنٹ اور تربیت  ایجوکیشن سوسائٹی  کے اشتراک سے 31 اگست  کو  جامعہ آباد روڈ پر واقع نیو شمس اسکول میں منعقد ہونے والےاورینٹیشن پروگرام میں  بھٹکل تعلقہ سرکاری، امدادی اور غیر امدادی پرائمری اور ہائی اسکول کے ریاضی ، سائنس اور سماجی سائنس اساتذہ شرکت کرتے ہوئے استفادہ کرنے کی پروگرام کے ناظم ایم آر مانوی نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے اپیل کی ہے۔

اورینٹیشن پروگرام کے ذریعے اساتذہ کو اپنے طلبا کے درمیان سائنٹفک سوچ کو پروان چڑھانے  اور انہیں ترغیب دینے کے علاوہ تحقیقی  فکر  پیدا کرنے میں تعاون ملے گا ۔ پروگرام میں اے جے اکیڈمی کے ڈائرکٹر محمد عبداللہ جاوید بحیثیت ماہر شرکت کریں گے۔ پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ یہ پروگرام 15دسمبر 2019کو منعقد ہونےو الے بھٹکل بین سطحی سائنس میلہ کے لئے طلبا کو تیاری کرنے میں معاون ہوگا۔

31اگست کی صبح 10بجے اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر مونجی  ، زونل آفیسر شریمتی یلما مری سوامی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ نیو شمس اسکول کی پرنسپال فہمیدہ خضر افتتاحی خطاب کریں گی۔ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے سابق صدر عبدالقادر باشا رکن الدین پروگرام کی صدارت کریں گے۔ پروگرام میں سائنس فئیر گائیڈ فار ٹیچرس کتاب کا اجراء ہوگا۔ پریس ریلیز میں متعلقہ مضامین کے اساتذہ سے شرکت اور استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔


Share: